جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ داجل اور محمد پور کو ضلع جام پور کی تحصیلوں کا درجہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جام پور کے عوام کے دیرینہ مطالبے پر ضلع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جام پور کو پنجاب کا بہترین ضلع بناؤں گا کیونکہ یہ میرا عزم ہے۔ ضلع بننے سے جام پور کے علاقوں میں ترقی ہو گی۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نیا ضلع بننے سے جام پور میں ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ جام پور، محمد پور اور داجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جام پور میں یونیورسٹی بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے جبکہ جام پور میرے لیے گجرات کی طرح ہے اور اس کی دل وجان سے ترقی چاہتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے