آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے مرکز اور دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ بلو چستان میں بھی پاکستان پی پی حکومت بنائے گی،بلاول بھٹو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے مرکز اور دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ بلو چستان میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی پیپلز پارٹی ماضی کی طرح بلو چستان کے حقوق تر قی و خوشحالی کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے گی۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی بلو چستان کے سابق صوبائی جنرل سیکر ٹری سید اقبال شاہ، سابق صوبائی جنرل سیکر ٹری سید سعد اللہ شاہ اور خیر محمد ناصر سے نو ڈیرو ہاؤس میں گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلو چستان کے عوام کی پسماند گی دور کر نے کے لئے بہت سے بنیادی کام کئے جن میں 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ، این ایف سی ایوارڈ، بلو چستان پیکج، بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام صوبے کے دودراز علاقوں میں عوامی مطالبہ پر مختلف یو نیورسٹی کا قیام سی پیک کے ذریعے گوادر پورٹ کی تکمیل اور بے روزگار نو جوانوں کو روزگارکی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی پیپلز پارٹی بلو چستان کے غیور اور بہادر عوام کی خدمت کو اولین تر جیح دے گی اور صوبے کو دوسرے صوبوں کے برابر تر قی سے ہمکنار کر ے گی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی غیر یبوں، مزدوروں، محنت کشوں،کسانوں کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی اور بلو چستان کی تر قی و خوشحالی ہماری تر جیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء سید سعداللہ شاہ سے ان کے جوان سال صاحبزادے سید عتیق اللہ شاہ ایڈوکیٹ کے اسلام آباد سے کوئٹہ آتے ہوئے روڈ حادثے میں انکی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مر کزی خواتین ونگ کی سربراہ فریال تا لپور، بی بی آصفہ بھٹوزرداری، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا اور پارٹی کے رہنماء جمیل سومروبھی موجود تھے۔