کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں وفقے وفقے سے بارش کا سلسلہ رہاکوئٹہ کے 25 فیڈر ٹرپ کر گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں وفقے وفقے سے بارش کا سلسلہ رہا،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ تربت میں 34 ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی و مشرقی سمیت بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ گذشتہ رات شروع ہوا جو جمعرات کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا رات گئے کوئٹہ کے اطراف میں پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور قلات میں 14،14ملی میٹربارش رکارڈ ہوئی،چمن میں 12،پنجگورمیں 10،مستونگ میں 7،پشین اورزیارت میں 6ملی میٹربارش رکارڈکی گئی،قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں 5 اور بارکھان میں 1ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سبی اور گردونواع میں بھی ہلکی بارش ہوئی جمعرات کی رات گئے بارش کا سلسلہ تھم گیا، تاہم کوئٹہ شہر کے بیشتر علاقوں کو بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی۔بارش کے باعث شہر کے 25فیڈرز ٹرپ کرجانے اور فنی خرابی کے باعث بند ہوگئے تھے،، ترجمان کیسکو کے مطابق بارش تھم جانے کے بعدشہر میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیاگیاہے متاثرہ فیڈرز کی بحالی کیلئے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے