پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر غریب عوام کو روزگار تعلیم دے گی ، شیرمحمد دمڑ

زیارت (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر شیرمحمد دمڑ نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں جئے بھٹو پیپلز پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کے خاندان اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کارکنوں نے دی ہے شہید ذولفقار بھٹو شہید جمہوریت نے محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے جان دی تو ملک میں جمہوریت آ ئی افسوس آج چند نام نہاد سیاستدان کھڑے ہوکر کہتے ہیں کے ہم نے ملک اور عوام کیلئے یہ کیا ہے وہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15برسی پر جس طرح محترمہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروگرام منعقد ہوئے اورلنگر تقسیم ہوئے یہ صرف عوامی قائد کو ملتے ہیں جن ظالموں نے بے نظیر کو شہید کیا ان کے نام نشان مٹ گئے یا نفرت سے لیے جاتے ہیں مگر شہید رانی جب تک دنیا قائم ہے عوام کی دلوں میں زندہ رہے گی الحمداللہ آج شہید رانی کا بیٹا نوجوان قائد بلاول بھٹو بھی اپنے نانا اور والدہ شریف کی نقش قدم پر چلتے ہوئے دلیرانہ سیاست سے ملک عوام کی خدمت کررہے ہیں اور عالمی سطح کے لیڈر مانے جاتے ہیں آ نے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے کامیاب ہوگی عوام پیپلز پارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر غریب عوام کو روزگار تعلیم دے گی اور مہنگائی ختم کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے