سلیم صافی کی قاسم سوری کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست موصول ہوگئی۔ جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی۔

اپنی درخواست میں سلیم صافی نے موقف اپنایا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیراخلاقی کمنٹس کیے۔انہوں نے استدعا کی کہ قاسم سوری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے