روسی وزیرتوانائی 19، 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے،وزیرمملکت پیٹرولیم
پاکستان (ڈیلی گرین گوادر)خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے معاملے پر روسی وزیر توانائی 19 اور 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق روس سے خام تیل اورپیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے سلسلے میں پاکستان اور روس کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک اورسیکرٹری پیٹرولیم شریک ہوئے، روس کی جانب سے روسی وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں آئندہ ہونے والے انٹرگورنمنٹل کمیشن اجلاس کے ایجنڈے پرگفتگو کی گئی۔ذرائع نے بتایا ہےکہ روسی وزیرتوانائی 19 اور 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان کمیشن کااجلاس 19 اور 20 جنوری کو ہوگا۔