حاجی میر لشکری خان رئیسانی بیرون ملک دورہ مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی بیرون ملک دورہ مکمل کرکے جمعرات کو کوئٹہ پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر قریبی رفقاء، سیاسی کارکنوں و قبائلی عمائدین نے ان کا استقبال کیا۔ ایئرپورٹ سے وہ اپنی رہائش گاہ سراوان ہا?س پہنچے جہاں چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جمعیت علماء اسلام کے رہنماء نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے اعزاز میں عصرانہ دیا، اس موقع پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کو اپنے دورہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی آج سراوان ہاؤس میں عوام سے ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے