کوئٹہ ، گرانفروشی کرنے اور دکانوں کے آ گے تجاوزات قائم کرنے پر6 افرادگرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نثار احمد لانگو کی زیر نگرانی گرانفروشوں، تجاوزات، بلڈنگ کوڈ کے برخلاف بغیر این اوسی اور غیر منظور شدہ نقشہ جات کے کمرشل عمارتیں تعمیر کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔یہ کارروائیاں سیٹلائٹ ٹاؤن اور سریاب روڈ کے علاقوں میں گرانفروشی کرنے اور دکانوں کے آ گے تجاوزات قائم کرنے پر چھ افراد کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا اس کے علاوہ ان علاقوں میں مختلف کمرشل عمارتیں جو کہ اربن پلاننگ کمیٹی کی اجازت اور این او سی کے بغیر تعمیر کی جا رہی تھیں ان کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے تعمیراتی کام کو رکوا دیا گیا اور ان کے مالکان کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ این او سی اور دیگر قواعد کوجلد پورا کریں تاکہ وہ اپنا کام دوبارہ شروع کر سکیں بصورت دیگر ان کی تعمیر شدہ عمارات کو مسمار کر دیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ شہر میں کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں جو کہ بلڈنگ کوڈ کی سراسر خلاف ورزی ہے لیکن انتظامیہ ایسی کسی بھی غیر قانونی تعمیر کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور ایسی تمام عمارتوں کیخلاف مزید بھرپور کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے