مذہب قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو دھوکا دیا ہے،نور محمد دمڑ

سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی منسٹر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ کی قیادت میں سنجاوی چوتیر کاڑہ میں خان دمڑ کے قیادت میں ملک لاجورخان ملک لعل گال اقا،ملک زین دین،نعیم خان ونچی کے سرپرستی میں۔ 81افرادبمعا خاندانوں جمعیت علماء اسلام سے مستعفیٰ ہوکر بے اے پی میں شامل ہوگئے شمولیتی پروگرام میں سینئر منسٹر حاجی نور محمد دمڑ کے ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی سنجاوی کے سینئر رہنما ملک ایازخان دمڑ،حاجی محمد غوث آ قا،.نصیب اللہ ترین،عمران کاکڑ ودیگر بھی تھے شمولیتی پروگرام پہنچنے پر سینئر منسٹر حاجی نور محمد دمڑ کا پرجوش استقبال کیا گیا شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی منسٹر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کے جوق در جوق مختلف جماعتوں کوچھوڑ کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اس حلقے کے عوام کا ہم پر اعتماد ہے گزشتہ پچاس سالوں سے اس حلقے سے مذہب اور قوم پرستی کے نام پر منتخب ہونے والوں نے حلقے کہ عوام کو اندھیرا میں رکھا بلکہ سازش کے تحت پسماندہ رکھا اس حلقے کو مذہب کے نام پر ووٹ لینے والوں نے مکمل تباہ کرکے رکھا ہے جب میں ایم پی اے وزیر بنا تو اس حلقے میں ہر طرف مسائل ہی مسائل تھے پچاس سالہ مسائل دیکھ میں ششدر رہے گیا کے اس حلقے کے عوام کے ساتھ مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے اتنا بڑا ظلم کیسا کیا ہے حلقے کو آ نے والے فنڈز غریب عوام پر خرچ ہونے کے بجائے یہ لوگ جیبوں میں ڈالتے تھے اسی وجہ سے تو پورے زیارت حلقے میں کوئی کام انھوں نے نہیں کیا تھا الحمداللہ ہم نے آ تے ہی پینے کا پانی۔صحت کے ادارے تعلیمی ادارے۔ڈیمز بجلی۔سڑکیں کاریزات ودیگر اجتماعی ضروری چیزوں پر توجو دی اللہ کے فضل سے پورے حلقے میں آج کام ہوا ہے مسائل ہوئے ہیں ترقیاتی کام دیگر علاقوں کے نسبت اس حلقے میں انہتائی زیادہ ہوا ہے مزید ہورہا ہے اور ہوگا ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر بلاتفریق ملازمتیں ملے ہیں عوام کے کہنے منشاء کے مطابق ترقیاتی کام ہوئے ہیں ہورہے ہیں ہمارا مطلب خدمت اور اس میں دن رات لگے ہیں ہماری کارکردگی دنیا کے سامنے یہی وجہ ہے کے آج مذہبی قوم پرست ودیگر جماعتوں سے لوگ جوق در جوق نکل کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں سینئر منسٹر حاجی نور محمد دمڑ نے بے اے پی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کے میں اس حلقے کے دیگر معتبرین سیاسی کارکنوں کو کہتا ہوں کے اب بس مزید ان کے دھوکے میں مت آ ہو ان لوگوں نے پچاس سالوں سے آ پ کے مسائل حل نہیں کئے مزید پچاس سالوں میں بھی حل نہیں کریں گے نہ ان کا ارادہ ہے۔ملک ایازخان دمڑ حاجی محمد غوث آ قا ودیگر نے کہا کے زیارت ضلع اب بے اے پی حاجی نور محمد دمڑ کا قلعہ بن گیا مزید شمولیتں ہونگی سینئر صوبائی منسٹر حاجی نوردمڑ آ نے والے الیکشن میں اس حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے حلقے کے عوام ان کے ساتھ ہیں۔پارٹی کی جانب سے نئے شامل ھونے والوں کو مبارکباد پیش خدمت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے