مالی ایمرجنسی لگانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وزارت اطلاعات
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزارت اطلاعات و نشریات نے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی ایمرجنسی لگانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلط خبروں کا پھیلانا غیرقانونی ہی نہیں غیر اخلاقی بھی ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق غلط خبریں پھیلا کر قوم کی خدمت نہیں کی جا رہی۔بیان میں کہا گیا کہ کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری کردہ مجوزہ خط کا حقیقت سے تعلق نہیں۔