ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں سے 15 گرانفروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں سے 15گرانفروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطا المنعم کی قیادت میں عملے نے طوغی روڈ اور مشن روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے کیخلاف ورزی پر 10دودھ فروشوں اور پانچ دیگر دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گرانفروشوں کیخلاف مہم جاری ہے سرکاری نرخنامے پر عملدرا?مد یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مصنوعی گرانفروشی کی اجازت دی جا سکتی ہے اور نہ ہی کسی ایسوسی ایشن کو از خود نرخنامے جاری کرنے دیا جائیگا انہوں نے دکانداروں کو تاکید کی کہ وہ نمایاں جگہ پر نرخنامہ آویزاں کریں اور سرکاری نرخنامے پر عملدرا?مد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ہم نے بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو ا?ئندہ بھی جاری رہے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭