صوبائی کابینہ نے لیپ ٹاپ سکیم 2022-23کے پالیسی طریقہ کار کی منظوری دیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گذشتہ روز صوبائی کابینہ کے طویل دورانیہ کے اجلاس میں جہاں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی وہیں بلوچستان معلومات تک رسائی ایکٹ کے قوائد و ضوابط کی بھی اصولی طور پر منظوری دیدی گئی سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات کی جانب سے کابینہ میں ایجنڈہ پیش کیاگیا۔کابینہ نے محکمہ اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیٹر آف انٹینٹ کے اجراء کی منظوری بھی دی کابینہ نے ضلع گوادر میں سیلاب سے متاثرہ اراضی کی بحالی کیلئے بلڈوزر گھنٹوں کی منظوری دی صوبائی کابینہ نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سروسز کے مستقبل کے کردار کے حوالے سے محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے پیش کئے جانے والے ایجنڈہ کو منظور کرلیا۔کابینہ نے لیپ ٹاپ سکیم 2022-23کے پالیسی طریقہ کار کی منظوری بھی دی۔صوبائی کابینہ نے بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ رولز 2022کو بھی منظور کرلیا۔ صوبائی کابینہ نے پول کاریز ڈسٹرکٹ زیارت کی مرمت کے منصوبے کے تخمینہ لاگت میں اضافے کی منظوری دی۔ صوبائی کابینہ نے بلوچستان ہیومن رائٹس پالیسی 2022اور بلوچستان ڈرگز اینڈ تھیرا پیوٹکس گڈز رولز 2021میں ترمیم کی تجویز کو بھی منظور کرلیا صوبائی کابینہ نے پلاسٹک شاپنگ اینڈ فلیٹ بیگزکے استعمال کے ایکٹ 2022 کے بل کے مسودے کی منظوری بھی دیدی۔ صوبائی کابینہ نے محکمہ خوراک کی جانب سے پیش کئے جانے والے گندم کی خریداری کے منصوبے اور پالیسی کو بھی منظور کرلیا۔کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 215, 218اور228کے ترمیمی بل 2022کو بھی منظور کرلیا جبکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 22کے تحت ترمیمی بل 2022کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ نے پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مالی سال 2022-23کے بجٹ کی منظوری دی۔صوبائی کابینہ نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے