شہریوں کی جان ومال کا تحفظ بلوچستان پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ٗ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلع مکران کے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ افسران سے ٹیلی فونک رابطے میں انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ حق دو تحریک دھرنے کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں اور موثر باہم کوارڈی نیشن سے امن وامان کی فضا کو ہر صورت یقینی بنائیں۔وزیر داخلہ نے مزیدکہاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ بلوچستان پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور شرپسند عناصر کی جانب سے نقص امن کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افسران کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ جرائم کنٹرول کے حوالے سے بہتر سے بہتر نتائج دیں۔ جبکہ ضلع گوادر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سپیشل ایکشن پلان ترتیب دیا جاے۔ انہوں نے کہاکہ ہوائی فائرنگ، کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور شاہرات پر غیر قانون سرگرمیوں میں ملوث قانون شکنوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے۔ دوران ٹیلیفونک رابط وزیر داخلہ نے ضلع مکران میں امن و امان کی مجموعیصورتحال اور جرائم کے اعدادو شمارکا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ یونیفارم کا تقدس خراب کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے کہاکہ شہریوں میں احساس تحفظ کی فضا اجاگر کرنے کیلئے پبلک سنٹرک پولیسنگ کے تحت بھرپور اقدامات کئے جائیں۔