خوشحال کاکڑ اپنے والد شہید عثمان لالا کے نقش قدم پر چل کر بلوچ پشتون اتحاد و اتفاق میں اہم کردار ادا کریں گے، میر لیاقت علی لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیاسی و قبائلی رہنماء میر لیاقت علی لہڑی نے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے نومنتخب چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے نومنتخب چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اپنے والد شہید عثمان لالا کے نقش قدم پر چل کر بلوچ پشتون اتحاد و اتفاق میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ اور پشتونوں کے درمیان تاریخی رشتے ہیں شہید عثمان لالا کے فرزند خوشحال خان کاکڑ بلا رنگ و نسل و قومیت بلوچ پشتون اور تمام مظلوم اقوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کریں ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نو منتخب چیئرمین خوشحال خان کاکڑ تعصب کی سیاست سے ہٹ کر اپنے والد شہید عثمان لالا کی نقش قدم پر چلتے ہوئے بلوچ پشتون اتحاد و اتفاق یکسوئی بھائی چارہ کی دعوت کو عام کر کے اپنا کردار ادا کریں گے،شہید عثمان لالا نے ہمیشہ مظلوم اقوام کیلئے بھر پور آواز بلند کی وہ اپنے طالب علمی کی سیاسی زندگی سے لے کر عوامی قائد تک انہوں نے ایک مثبت کردار ادا کیا اور گذشتہ 30 سال سے بلوچستان میں بلوچ پشتون کے درمیان تعصب اور نفرت کا ایک آگ بھڑکایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ پشتون کا تاریخی رشتہ ہے اس رشتے کو منفی و تعصبی سیاست پر گندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں امید ہے کہ نومنتخب چیئرمین بلوچ اور پشتونوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان ہم سب کا ہے اور سب کو اس کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خوشحال خان کاکڑ اپنے نظریات اور مظلوموں کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے