گیس انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں گیس پریشر کو بحال کرے، ملک نصیرا حمد شاہوانی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پی ڈی ایم بلوچستان کے صوبائی صدر بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا حمد شاہوانی سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نے کلی رئیسانی ہزار گنجی گیس لوڈشیڈنگ بجلی لوڈشیڈنگ اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اہم ملاقات ملاقات میں کلی رئیسانی ہزار گنجی کو ہزار گنجی فلڈر سے بجلی فراہمی کلی رئیسانی ہزار گنجی عوام کے لئے خوشخبری سروے مکمل کلی رئیسانی ہزار گنجی کے مختلف گلیوں فروری سے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا کلی رئیسانی ہزار گنجی زہری ٹاون بڑیچ ٹاون لعل آباد میں گیس پریشر کی کمی کے حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا حمد شاہوانی کا جی ایم انور بلوچ سے رابطہ فوری طور پر گیس پریشر بحالی کا مطالبہ۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے نایب امیر مولانا عبدالمنان سعادت مولانا جلال الدین بسم اللہ بھی موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا احمد شاہوانی نے کہا کہ گیس بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے گیس انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں گیس پریشر کو بحال کرے سخت سردی میں گیس پریشر کی کمی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ بھت جلد کلی رہیسانی ہزار گنجی کے لیے ہزار گنجی فلڈر سے بجلی فراہم کیا جائے گا سروے مکمل کردی گئی کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کو آنے والے ترقیاتی منصوبوں شامل کرئنگے بالخصوص بجلی گیس کے دیرینہ مسائل ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے عوامی مسائل سے غافل نہیں مسائل ذیادہ وسائل کم ہے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا احمد شاہوانی نے جمعیت علماء اسلام کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی پی ڈی ایم کے تحریک کامیابی کے جانب گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جہد وجہد کررہی ہیں پی ڈی ایم بلوچستان کے عوام کے حقوق کے علمبردار اتحاد ہے انہوں نے کہا کہ گیس بجلی کے اعلی احکام کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی زہری ٹاون بڑیچ ٹاون لعل آباد میں بجلی گیس لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرے گیس واپڈا کے اعلی احکام ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرے اور گیس کے اعلی گیس پریشر کو فوری طور درست کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ نے سنگین بحران کا شکل اختیار کر لیا ہے صوبہ بلوچستان کے عوام اپنے جائز حقوق سے محروم ہے بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے بلوچستان کے 95 فیصد عوام محروم ہے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ اور گرمیوں میں بجلی لوڈشیڈنگ حیران کن بات ہے۔