ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر افضال احمد پاور پلانٹ کے محمد طارق جمالی،ناصر ترین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ ڈاکٹر حماد اللہ زہری سندھ کے مشہور ڈاکٹر انور خواجہ، ڈاکٹر نادیہ خواجہ،جبکہ ڈاکٹر رشید عمرانی اور شفیع محمد بگٹی بھی موجود تھے محمد طارق جمالی نے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے مختلف یونٹس کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبّی ادویات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی اداروں کا آگے آنا خوش آئند اقدام ہے ضلع نصیرآباد میں سیلاب کے بعد مختلف امراض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ خوش آئند اقدام ہے مریضوں کو دی جانے والی ادویات معیاری اور تسلی بخش ہیں انہوں نے کہا کہ اوچ پاور پلانٹ نصیر آباد کی عوام کے لئے جو خدمات سر انجام دے رہا ہے وہ قابل ستائش ہیں ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کرنے والوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کو سراہے گی ایل آر بی ٹی یونٹ سے لوگوں کو بینائی حاصل ہو رہی ہے بڑی تعداد میں لوگوں کو آپریشن کی سہولت فراہم کر کے انکی تاریک زندگی کو روشن کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ ہم قوی امید رکھتے ہیں کہ اوچ پاور پلانٹ لوگوں کو مزید سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کرتا رہے گا اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مستفید ہو نگے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ دو روزہ فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور انداز میں استعفادہ حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے