ڈپٹی کمشنر قلات کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر منگچر محمدحنیف نورزئی کا لیویزچوکی اور پہاڑی چوکی کا دورہ

قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی کی خصوصی ہدایت پر مخدوش صورتحال کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمدحنیف نورزئی نے آج لیویز چوکی منگچر ، بدرنگ چوکی اور پہاڑی چوکی کادورہ کیا ان کے ہمراہ ایس ایچ او لیویز تھانہ خالق آباد منگچر علی اصغر نیچاری ، ریڈر اے سی منگچر بابورمضان نوشیروانی ودیگر تھے انہوں نے چوکیوں کے انچارج اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ امن و امان کو برقرار رکھنے ، سماج دشمن اور قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھیں قانون کی عملداری کے لیے اپنے فرائض ایمانداری ، مخلصی سے سرانجام دیتے ہوئے عوام الناس کے جان و مال ، عزت و آبرو کی تحفظ کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں فرض شناس آفیسر آفیسران اور اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی لاپرواہ ، غفلت برتنے والے آفیسران اور جوانوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ لیویز فورس ایک پروفیشنل فورس ہے جو قانون کی عملداری کے لیے بہترین کردار ادا کررہی ہے لیویز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے