مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت پرایف آئی آر درج کی جائے گی، ترجمان حکومت بلو چستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکو مت بلو چستان نے کہا ہے کہ گوادر میں حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا،مظاہرین کی اشتعال انگیزی کا مقاصد پر امن ماحول اور مذاکرات کی فضا کو سبو تاژ کرنا ہے،مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف پولیس اہلکار کی شہادت پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ گوادر میں حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کی اشتعال انگیزی جاری ہے مشتعل مظاہرین نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا۔ترجمان نے کہا کہ پولیس اہلکار پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس سے پو لیس اہلکار کی گردن پر گولی لگی اہلکار کو فوری طور پر جی ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ترجمان نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور باعث مزمت ہے پولیس فورس مظاہرین کی اشتعال انگیزی صبر وتحمل سے برداشت کر رہی ہے مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف پولیس اہلکار کی شہادت پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ مظاہرین کی اشتعال انگیزی کا مقاصد پر امن ماحول اور مزاکرات کی فضا کو سبو تاژ کرنا ہے صوبائی حکومت پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعہ کی سخت مزمت کرتی ہے سول سوسائٹی اورگوادر کے پر امن شہریوں کی جانب سے بھی حق دو تحریک کے طرز عمل اور بلاجواز اشتعال انگیزی کی مزمت کی جا رہی ہے ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں جس کی تمام تر زمہ داری مولانا ہدایت الرحمان اور انکے حواریو ں پر عائد ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے