معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ،ہسپتال منتقل

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل کی جانب سے ان کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی گئی اور لکھا گیا کہ میرے والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں یوسف جمیل نے مزید لکھا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔بعد ازاں عالم دین کے بیٹے کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی ری ٹوئٹ کرایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے