مستونگ ، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کردیا

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ رات مستونگ کے نواحی علاقہ کلی پدہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ظہیر احمد،(ف)بنت سفرخان اور ظہیراحمد کی والدہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول ظہیراحمد اور لڑکی(ف) نے کچھ عرصہ قبل کورٹ میرج کرکے کلی پدہ میں رہائش پزیر تھے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے منگیتر و دیگر نے انہیں رات گئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے