محترمہ شہید کو اسلامی دُنیا کی پہلی خاتون سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ شہید کو اسلامی دُنیا کی پہلی خاتون سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو اپنی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ موقف کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی تھیں بدقسمتی سے 27 دسمبر 2007ء کو وہ ہم سے جدا ہو گئی انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید کے کردار کو آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اقدار کے علم کو بلند رکھا وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بلند درجات اور انکی روح کی ایصال ثواب کیلئے دُعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے