لسبیلہ، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 28 افراد زخمی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 28 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی جانے والی ہائی ایکس گاڑی کو سنگل کے مقام پر حادثہ جس کے نتیجے میں ایک خاتون سعادیہ جاں بحق جب کہ 17 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین،بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے نعش اور زخمیوں کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کیا۔شدید زخمیوں کوایدھی، لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ اور سرکاری ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی ریفر کردیا گیا۔جاں بحق خاتون سعادیہ سمیت تمام زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقے ناظم آباد سے ہے_جب کہ وندر کے علاقے ناکہ کھارڑی مین قومی شاہراہ پر خاصخیلی اسٹاپ کے قریب کسٹم پٹرولنگ گاڑی کے حادثہ میں کسٹم اہلکار نظام الدین موندرہ ولد محمد اسماعیل موندرہ سکنہ ناکہ کھارڑی، جاں بحق اور تین افراد سعیداحمد میروانی ولد نور بخش سکنہ امید آباد حب، علی مراد مگسی ولد خدا بخش مگسی سکنہ اسد چوک حب،عبدالمنان رونجھہ ولد محمد احمد سکنہ چیزل آباد حب زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کا تعلق حب سے بتایا جارہا ہے۔جنہیں مرک 1122 نے بروقت ریسکیو کرکے طبی امداد دے کرجام غلام قادر ٹیچنگ ہاسپٹل حب منتقل کیا۔بیلہ کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی تیز رفتار ویگن گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پل پر متبادل راستے کے لیئے رکھی مٹی کے ڈھیر سے جا ٹکرائی۔اطلاع ملتے ہی مرک 1122 ریسکیو سینٹر ٹیارو کی ٹیم فوری جائے حادثہ پرپہنچی۔ حادثے میں 8 افراد 4 خواتین، 4 مرد زخمی ہوئے جن کو ریسکیو سینٹر ٹیارو کی ٹیم نے فوری طور پر فرسٹ ایڈ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے