پولیس فورس ضلع کچھی میں امن امان کی دوبارہ بحالی کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے، ایس ایس پی کچھی
بولان (ڈیلی گرین گوادر) ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں کا ایک وفد زیر قیادت محمد عارف بنگلزئی کے ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی سے انکے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر سبی کے معتبرین کا ایک وفد معروف قبائلی شخصیت میر حبیب الرحمن رند کی قیادت میں موجود تھیڈھاڈر پریس کلب کے وفد میں غلام فاروق جتوئی، عبد الحئی گولہ، عرفان بدوزئی دیگر شامل تھے جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گلشیر کردسمیت دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس ضلع کچھی میں امن امان کی دوبارہ بحالی کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے جرائم پیشہ عناصر کو کسی طور رعایت نہیں دینگے پولیس فورس عوام کے خادم ہیں سماجی ناہمواریوں کے خلاف عوام کے تعاون سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں امن پہلی ترجیح جس کیلئے کسی کو خاطر میں نہیں لائیں گے قومی شاہراہ سمیت ضلع کے پولیس ایریاز میں اگر کہیں بھی کوئی واردات یا ڈکیتی کے واقعات رونما ہوئے تو متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا جس کے خلاف کاروائی کی جائیگی عوام،علاقہ معززین،ڈھاڈر پریس کلب کے صحافی برادری علاقے میں مشکوک افراد کے سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کہیں بھی کوئی مشکوک نظر جائے اسکی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں پولیس فی الفور کاروائی کرے گی عوام کی جان ومال کو تحفظ دینگے سخت ترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ پولیس کی کارکردگی بھی عوام کے ساتھ نمایاں ہو پولیس نے رواں ہفتے چند کاروائیاں کی ہیں عنقریب ڈاکوؤں کے گروہ کے سرغنہ تک پہنچ کر دم لینگے۔