خوشحال خان کاکڑ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین منتخب،پارٹی سے برطرف رہنمائوں کی قیادت میں کوئٹہ میں کانگریس کا انعقاد

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا میپ کی تقسیم کا باقاعدہ اعلان ‘ پارٹی سے برطرف رہنمائوں کی قیادت میں کوئٹہ میں کانگریس کا انعقاد خوشحال خان کاکڑ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی (منحرف گروپ) کے چیئر مین منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق کانگریس نے چند گھنٹوں میں نئی مرکزئی کابینہ کا انتخاب کرلیا خوشحال کاکڑ مرکزئی چیئرمین ، مختیار یوسفزئی شریک چیئرمین مقرر سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا ‘سیکرٹری جنرل ‘ خورشید کاکاجی مقرر سیکرٹری اطلاعات ‘ عیسیٰ روشان سیکرٹری مالیات ‘ یوسف خان کاکڑ مقرر مرکزئی سیکرٹریز ‘ عبیداللہ بابت اور دیگر کا اعلان کردیا گیا گذشتہ دنوں کوئٹہ میں پارٹی کے 4 روزہ مرکزئی کانگریس میں نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا تھا جبکہ آج صرف 4 گھنٹوں میں نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے