جناح زرغون لنک روڈ کا تعمیراتی منصوبہ جلد مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے ، مولانا قاری مہراللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘حاجی عبیداللہ حقانی آغا ابراہیم شاہ مولانااللہ بخش مولانا محمدابراہیم‘نادر خان اچکزئی حاجی محمد نور اخونذادہ حاجی فیض اللہ اخونذادہ‘ مولوی صالح محمد نے کہا کہ جناح زرغون لنک روڈ کا تعمیراتی منصوبہ جلد مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے دو سال سے جناح روڈ کو زرغون اور انسکمب روڈ سے لنک کرنے کا منصوبہ سست روی کا شکار ہے کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک اور تعمیراتی کام میں سست روی نے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی آسانی کے لیے سڑکوں پر یوٹرنز کو کھول دیا جائے یوٹرنز بند کرنے سے لوگوں کو طویل مسافت طے کرنے کے ساتھ ایک سڑک پر ٹریفک کی دباؤ سے مشکلات بڑھ رہی ہے خاص طور پر امداد چوک پر یو ٹرن کے خاتمے کے بعد جان محمد روڈ فقیر محمد روڈ اسٹیورٹ روڈ کواری روڈ اور ملحقہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جناح روڈ کو زرغون اور انسکمب روڈ سے منسلک کرنے کے ساتھ انڈیسٹریل ایریا اور سرکی روڈ سے بھی لنک کرے ٹریفک کی آسانی کے لیے تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں سست روی کی وجہ سے ٹریفک کے نظام کے ساتھ ہزاروں دکانداروں اور تاجروں کا کاروبار بھی دو سال سے بری طرح متاثر ہے سڑکوں پر میں ناقص میٹریل استعمال ہورہاہے ایک طرف بنائی جارہی ہے اور دوسری دن اکھڑنا شروع ہوگئی ہے۔ حکومت ٹریفک کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ٹریفک کے مسائل کا حل اور شہریوں کی سہولت کے لئے ن? منصوبوں کا اعلان کیا جا? اور عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے کام کو تیز کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے