بلوچستان ایک ہی دن میں دہشتگردی کے متعدد واقعات ہوئے ، قاسم خان سوری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک ہی دن میں دہشتگردی کے متعدد واقعات ہوئے لیکن پاکستان کا مین اسٹریم میڈیا وفاقی حکومت کی آغوش میں خواب خرگوش کے مزے لے رہاہے صرف 8 ماہ میں امپورٹڈ حکمرانوں کے کرپشن کیسز سے فارغ ہونے کی قیمت پاکستانی قوم دہشتگردی، معاشی تباہی، خوف ومایوسی کی شکل میں ادا کررہی ہے۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یومِ قائد پر فرائض کی ادائیگی کے دوران کیپٹن فہد سمیت پاک سر زمین کے 5 بہادر سپوتوں کی شہادت پر رنجیدہ ہوں چمن میں سیکورٹی اہلکار بشیر احمد اور ژوب میں حق نواز کی دہشت گردوں کے خلاف اپریشن میں شہادت پر ہم ان کے غمزدہ خاندان کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، وفاقی حکومت اپنی کرسی بچائے یا پاکستان کا امن امپورٹڈ حکومت کے تمام اشتہاری مجرموں کے مقدمات ختم، ضمانتیں منظور، اربوں، کھربوں روپے کی کرپشن معاف ہوگئی لیکن ایک 75 سالہ بزرگ سینیٹر اعظم خان سواتی کا کچھ لفظوں کا جرم ناقابلِ ضمانت ہوگیا ایک ہی ملک میں دو الگ الگ قانون چلانے والے آنے والی نسلوں کو کس منہ سے انصاف کا سبق دینگے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے بلند درجات اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے