کراچی، نالے میں گیس بھرنے سے دھماکہ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقہ گلشن اقبال 13 ڈی میں نالے میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکہ ہو گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ گلشن اقبال میں نئے نالے کی تعمیر کا کام جاری ہے، جہاں نالے میں گیس بھر گئی جس سے دھماکہ ہو گیا۔عبدالرحیم شیرازی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نالے کا کچھ ملبہ ملحقہ گلی میں جا کر گرا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے