کراچی، سپرہائی وے پر رینجرز سے مقابلے میں ڈاکو بلال افغانی ہلاک

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سپر ہائی وے پر سبزی منڈی جانے والے بیوپاریوں سے لوٹ مار کے دوران رینجرز کی کارروائی میں بدنام افغان ڈاکو مارا گیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز کی ایک ٹیم نے سپرہائی وے کے علاقے خمیسو گوٹھ میں بیوپاریوں سے لوٹ مار کی اطلاع پر کارروائی کی، رینجرز کی نفری کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کی جوابی فائرنگ میں ڈاکو بلال افغانی مارا گیا جب کہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم بلال افغانی علاقے میں بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا جس نے لوٹ مار کے لیے افغانی لڑکوں کا 25 سے 30 رکنی بڑا گروہ تشکیل دے رکھا تھا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم ایک واردات کے دوران تاجر کے سکیورٹی گارڈ کے قتل اور رائفل چھیننے میں بھی ملوث تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے