ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کا پاک ایران سرحدی علاقہ راجے،تالاپ، کا قبائلی عمائدین کے ہمراہ تفصیلی دورہ

تفتان (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کا پاک ایران سرحدی علاقہ راجے،تالاپ، کا قبائلی عمائدین کے ہمراہ تفصیلی دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی نے سرحدی علاقہ راجے گزر کا دورہ کیا اس موقع پر بی اے پی چاغی کے صدر و پاک ایران سرحدی علاقے کا سربراہ میر اسفندیار خان یار محمد زئی ودیگر قبائلی عمائدین ملک لقمان یارمحمدزئی،علاقے کے سفید ریش و معتبرحاجی اللہ رسان یارمحمدزئی، شریف خان یارمحمدزئی، حاجی شہداد خان یارمحمدزئی،ملا فیض محمد حسنی، مولوی محمد یوسف سمالانی، مولوی صالح محمد، گوالشتاپ کے معتبر و سربراہ دفعدار عبدالستار یارمحمدزئی، فرزند حاجی جلیل یارمحمدزئی عبدالقادر یارمحمدزئی، حاجی نوت ملازئی خان پینل کے سینئر رہنما و سابق یوسی ناظم میر جمیل جان سنجرانی،میر فیروز خان سنجرانی کے ہمراہ بی ایچ یو راجئے کا معائنہ کیا جہاں ڈسپنسر قدرت اللہ بادینی نے بریفنگ دی علاقے کے سربراہ میر اسفندیار خان یارمحمدزئی نے ڈپٹی کمشنر چاغی کو اسٹاپ کی کمی کے حوالے اور دیگر مسائل کے متعلق آگاہی دی جس پر ڈی سی چاغی نے کہا کہ جلد پی پی ایچ آئی کو بی ایچ یو راجے کے دورے کے لیے بھیج دونگا اور اسٹاف کی تعنیاتی کا بھی مکمل یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے گوالشتاپ میں 3 سال سے ہسپتال کے نام پر تیار بلاڈنگ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر دفعدار عبد الستار یار محمد زئی ودیگر نے بتایا بلڈنگ تین سالوں سے تیار پڑی ہے محکمہ ٹیک اور نہیں کررہا ہے ڈپٹی کمشنر نے بتایا جلد محکمہ صحت کو مراسلہ جاری کرکے فنکشنل کرانے کی ہر ممکن کوشش کرونگا بعدازہ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے راجئے گزر کا بھی دورہ کرکے قبائلی عمائدین کو یقین دہانی کرائی کہ جن لوگوں کے انٹری رہ گئے ہیں انھیں جلد ازجلد انٹری فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ سرحدی شہری ہونے کے ناطے اپنا روزگار کرسکیں. ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یارمحمدزئی،ملک لقمان یارمحمدزئی، اللہ رساں یارمحمدزئی اور خان پینل کے سینئر رہنما میر جمیل جان سنجرانی کے ہمراہ تالاب پوائنٹ کا بھی دورہ کیا چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی اور وزیر اعلی بلوچستان کے کوارڈنیٹر میر اعجاز خان سنجرانی کے کوششوں سے تالاپ میں بھی پوائنٹ کھولا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے پوائنٹ کا تعین کردیا اس موقع پر تالا پ کے قبائلی عمائدین اور کونسلران نے انکا استقبال کیا اور دورہ کروایا بعدازہ ڈپٹی کمشنر چاغی اور قبائلی عمائدین کے لیے ملک لقمان یارمحمدزئی اور میر اسفندیار خان یارمحمدزئی کی طرف سے یارمحمدزئی ہاوس راجئے میں پر تکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا تھا میر اسفندیار خان یار محمد زئی ودیگر قبائلی عمائدین نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرحدی علاقوں کے تفصیلی دورہ کرنے پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے