پشتون افغان خواتین اپنے قومی حقوق و اختیارات کے حصول کے لئے جدوجہد میں شامل ہوئی ہیں ، صاحبہ بڑیچ
کچلاک (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخو املی عوا ی پارٹی خواتین ونگ کی رہنماوں صاحبہ بڑیچ،سابقہ ایم پی اے عارفہ صدیق اور اولس مینہ بڑیچ نے کہاہے کہ ہمارے باشعور اور وطن پال خواتین تاریخی قومی کانگریس میں شامل ہوکر پارٹی کے رہنما اداروں کی تشکیل میں اپنا جمہوری رائے کا حق استعمال کرے گی اور پارٹی کو متحد و منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریگی۔ وہ پارٹی کے زیر اہتمام کچلاک میں 80 سے زائد خواتین کی پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پشتون خواتین نے اپنے قومی تاریخ کے ہر مرحلے میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنے وطن اور قوم کی دفاع اور خدمت میں اپنا پرافتخار کردار ادا کیا ہے بہادر پشتون خواتین نے اپنے بچوں اور خاندانوں کے افراد کی وطن دوستی،افغانی غیرت، اپنے ملی اقدار اور دینی تعلیمات کے اصولوں کے مطابق تربیت کرتی رہی ہے اور جب بھی ضرورت پڑی ہے تو پشتون افغان خواتین اپنے قومی حقوق و اختیارات کے حصول کے لئے جدوجہد میں شامل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ وطن دوستی،قوم دوستی اور اعلیٰ انسانی قومی اور اسلامی اقدار و تعلیمات کی سب سے بڑی درس گاہ ہے۔ہمارے خواتین اپنے نمائندہ قومی پارٹی کے صفوں میں شامل ہوکر اپنی ملی اور دینی فریضہ ادا کرنا ہوگا اور پشتونخوا میپ خواتین ونگ کا قیام ہمارے بنیادی انسانی حقوق کے حصول اور تحفظ کا نہایت اہم وسیلہ ہے۔