ملک دشمن سن لیں کہ انکے ناپاک عزائم کے کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے، سردار یعقوب ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ کوہلو کے علاقے کاہان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں کپتان سمیت پانچ اہلکاروں کجی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بزدلانہ حملے کی شدید مزمت کی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن سن لیں کہ انکے ناپاک عزائم کے کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے دہشت گرد حکومت اور افواج پاکستان کے حوصلوں کو کسی صورت شکست نہیں دے سکتے حکومت کی رٹ ہر قیمت پر برقرار رہے گی دہشت گرد اسلام اور ملک کے مشترکہ دشمن ہیں شکست انکا مقدر ہے پاکستان کو بہت جلد مٹھی بھر دہشت گردوں سے پاک کر کے عوام اور ملک کو محفوظ بنا کر دم لینگے انہوں نے ملکی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ادکا ٹولہ بلیک میلنگ پر اتر ائے ہیں کسی صورت ہماری حکومتء بلیک میل نہیں ہوگی جب ملک ترقی کے جانب بھڑتا ہے تو عمران خان احتجاج کی کال دے دیتے ہیں وہ ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن ہیں الیکشن ایک سال بعد ہی ہونگے لیکن پیڈی ایم کی کچھ جماعتیں اسے چھ ماہ یا ایک سال مدت بھڑہانے پر بھی سوچ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان سری لنکا بنانا چاہتے تھے وہ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے قریب پہنچ چکے تھے انکے دور میں ملک میں کوء نیا میگا منصوبہ نہیں بنا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کا مشن اپنایا ہے ہماری تینوں ادوار میں ہمیں مدت پوری نہیں کرنے دیا گیا جسکی وجہ سے ملک میں ترقی کی رفتار سست ہوء میاں نواز شریف ملک آنے کا پروگرام بنا رہے ہیں ممکن ہے کہ وہ جنوری میں ملک واپس آجا ئنگے ہم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگاء ملک کا سب سے بڑا مسلہ ہے اور ہم ایسے منصوبے ننارہے ہیں کہ جس سیعوام کو ریلف ملیگا پیٹرول کی قمیتیں پیلے کم کررہے ہیں اور مزید کمی بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ کے پی صوبہ ایک دفعہ پھر دہشت گردوں کے حصار میں آچکا ہے عمران خان کی حکومت وہاں کوء توجہ نہیں دے رہی نہتے عوام اور فوج کے جوان شہید ہورہے ہیں وہاں کی سی ٹی ڈی اور پولیس ناکام ہو چکی ہے جسپر وفاق نے ایکشن لیکر بنوں میں آپریشن کرکے تمام دہشت گروں کو ہلاک اور یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو بازیاب کرایا انہوں نے کہا حکومت عوام کے منتخب پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے ملک میں ایئن اور قانون پر عملدر آمد کو یقینی بنائے بغیر ملک خوشحال اور ترقی نہیں کرسکتا پی ڈی ایم الیکشن سے نہیں بھاگ رہی الیکشن جب بھی ہوئے تو پی ٹی اء کو ہر جگہ ٹف ٹائم دینگے اگلی حکومت ہم بنا یئنگے صوبے میں عنقریب سیای و قبایلی شخصیات مسلم لیگ میں شامل ہونگے نوجوان ہی ہمارا اصل سرمایہ ہیں انکے صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ لینگے انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر چمن میں حالات کو خراب کرنے میں افغان حکومت ملوث ہیں یہ ہمارا اہم تجارتی مرکز ہے ہم جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ینگے اس سے لا کھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے بلوچستان کو وزیر اعظم نہایت اہمیت دے رہے ہیں سی پیک سمیت تمام میگا منصبو ں میں بلوچستان کو ترجیح دی جارہی ہے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے دل صوبے کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے عمران خان عوام کی منتخب اسمبلیوں کو توڑ کر عوام کی رائے کی توہین کرنا چاہتے ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے