عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان ، چشمہ رائیٹ بینک کینال کی بحالی، ٹانک زام ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، احسن اقبال، مولانا اسعد محمود سمیت دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔
وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، تحفہ وزیراعظم کو نہیں بائیس کروڑ عوام کو ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، خیبرپختونخوا میں اعلیٰ نظام کی باتیں کرنے والوں کا نظام سب نے زمین بوس ہوتے دیکھا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے تقریب سے خطاب میں کہا چین اور سعودی عرب کا اعتماد بحال کرنے میں مشکل ہورہی ہے۔ ملک میں بے قراری کا ایجنڈا رکھنے والے ناکام ہو چکے، ایسے عناصر کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگاوزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔