علا قہ مکین باقاعدگی سے بل جمع کرواتے ہیں لیکن انہیں گیس کی سہو لت میسر نہیں ہے ، سید میر علی آغا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر سید میر علی آغا کی قیادت میں اہلیان پشتون آباد کی جانب سے گوالمنڈی چوک پر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے گیس کمپنی کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ شدید سردی کے موسم میں بھی گیس کمپنی کی جانب ہمارے علاقے میں سے گیس فراہم کر نے پر بھی نا مناسب رویہ اختیار کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ علا قہ مکین باقاعدگی سے بل جمع کرواتے ہیں لیکن انہیں گیس کی سہو لت میسر نہیں ہے۔ احتجاجی مظاہرے خطاب کر تے ہوئے سید میر علی آغا نے کہاکہ اس قبل ہم کئی بار گیس کمپنی اور انکے متعلقہ حکام سے ملاقات کر کے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم اور در خواستیں جمع کرواچکے ہیں لیکن وہ صرف اور صرف وعدے کر تے رہتے ہیں لیکن کوئی عمل اقدام نہیں اٹھا یا جا رہا ہے آج بھی نے مجبوراً سڑکوں کا رخ کیا ہے۔ بعد ازاں گیس کمپنی کے متعلقہ افسران کے ساتھ مذاکرات کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کر تے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا۔