بلوچستان،کاہان بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

کاہان(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کےعلاقے کاہان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باردوی سرنگ دھماکا صدقہ خفیہ اطلاعات پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ کاہان میں کل سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں، سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے کر مزموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید اور ایک دہشت گرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور دہشت گردوں کا بلوچستان داخل ہونے سے روکا تو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے