کیسکو کی جانب سے اضافی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو آل پارٹیز کے ساتھ مل کراحتجاج کیاجائیگا، نیشنل پارٹی

قلات(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی و انجمن تاجران کے زیراہتمام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کے تاروں کوسنگل فیس کرنے کے خلاف قلات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرکیسکو کی جانب سے اضافی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو آل پارٹیز کے ساتھ مل کر شدید احتجاج کیاجائیگا کیسکو نے قلات میں خاموشی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کیا ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ بجلی کی ٹرپنگ اور تاروں کو سنگل فیس کرنے سے قلات کے شہری عزاب میں مبتلا ہے شدید سردی میں بجلی کی لو شیڈنگ اور سوئی گیس کی بندش سے شدید سردی میں شہری ٹھٹھر نے پر مجبور ہیں قلات جوکہ ملک کے سردترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اس شدید سردی میں قلات کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیا جاتا مگر اس کے برعکس قلات میں چودہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے سو ئی گیس کی سولہ انچ پائپ لائن کو چھ ماہ گزرنے کے باوجود لکپاس سے آگے نہ بڑھ سکے جی ایم گیس کا وعدہ وفا نہیں ہوسکا قلات میں غلہ گودام میں کافی عرصے سے غلہ نہیں لایا گیاجس کی وجہ سے گندم بھی ناپید ہوتا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء کامریڈ رشید بلوچ حاجی غلام قادرعمرانی عارف قلندرانی انجمن تاجران کے صدر میرمنیراحمدشاہوانی ودیگرنے کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ہاشم خان نوتیزئی نے اپنے دورہ قلات کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 2گھنٹوں کی کمی کااعلان کیا تھا جس پر کیسکو نے 14گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کو کم کرکے 12گھنٹے کئے تھے مگر گزشتہ چند روز سے کیسکو نے خاموشی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا ہے۔انہوں کہا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے سے کاربارزندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے قلات جوکہ ملک کے سرد ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور آج بھی قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے ہونا یہ تھا کہ قلات کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے استثنی مل جاتامگر اس کے برعکس قلات میں 14سے18گھنٹے لوڈشیڈنگ کیا جاتا ہے اگر کیسکو قلات میں آضافی لوڈشیڈنگ کو ختم نہیں کیا تو دیگر سیاسی جماعتوں سے ملکر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے