کوئٹہ، چالوباوڑی کے قریب پولیس اہلکاروں پر ہینڈگرنیڈدھماکہ 8 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے میں پولیس ناکے پر دستی بم حملہ پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں چالو باوڑی کے مقام پر پولیس کے ناکے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور بچے سمیت 8افراد12سالہ عبدالنبی، 22سالہ محمد عمر، 22سالہ محمد فارق، 18سالہ تنویر احمد 33سالہ ثناء اللہ، 22سالہ وزیر محمد،19سالہ روح اللہ، 30سالہ لیاقت علی زخمی ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے