کراچی : خاتون نے مہنگائی اور گھریلومسائل سے تنگ ہوکر خود کشی کرلی
کراچی : نیو کراچی سیکٹر الیون جی میں واقع مکان نمبر 404 میں پیش آیا جہاں سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔خاتون کی لاش ضابطے کی کارروائی کے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 35 سالہ شازیہ دختر محمد حسین کے نام سے کی گئی۔ خاتون نے مہنگائی اور گھریلو مسائل کے باعث گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کی ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔