پاکستان ہمارے لئے اللہ پاک کا عظیم تحفہ ہے جس کی قدر کرنے کی ضرورت ہے،حاجی نور محمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پچیس دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح ڈے کے موقع پر قائد اعظم ریزیڈنسی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد دمڑ تھے۔پروگرام میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل نارتھ بریگیڈیئر احمد نواز،صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی،پارلیمانی سیکرٹری ملک نعیم خان بازئی،ممبر صوبائی اسمبلی قادر نائل کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم،ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ،ڈسٹرکٹ پولیس افسر اختر اچکزئی،اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بن عارف،سردار قاسم خان سارنگزئی،بلوچتان عوامی پارٹی زیارت کے صدر عبدالستار کاکڑم،جنرل سیکرٹری حاجی خان محمد دمڑ،نصیب اللہ دمڑ،سردار غازی پانیزئی نے شرکت کی۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نور محمد دمڑ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ بریگیڈیئر احمد نواز نے قائد اعظم ریزیڈنسی پر پرچم کشائی کی۔سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے لئے اللہ پاک کا عظیم تحفہ ہے جس کی قدر کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔آج کا دن بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو سلام پیش کرنے کا دن ہے انہوں عظم ولولہ اور انتھک محنت کرکے ایک عظیم ملک ہمیں تحفے میں دیا قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ ہم اگر بہترین راستہ پر چلیں گے تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی پاکستان بننے کا خواب شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا جس کو قائد اعظم محمد علی جناح نے تعبیر دیا اللہ پاک نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ہمیں ان وسائل کو صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہے ہم سب نے اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق اس ملک کو ترقی دینا ہے پاکستان قائد اعظم اور ان کے رفقاء کی ایک پر عزم جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔اس کی ترقی اور خوشحالی بھی جمہوری نظام کے تسلسل میں پوشیدہ ہے۔ ہمیں مسلمان ہونے اور اپنی تاریخ پر فخر ہے۔بدقسمتی سے پاکستان کو ایک بار پھر مختلف محاذوں پر دہشتگردی کی عفریت کا سامنا ہے۔میں بلوچستان، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور بنوں میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ اسلام انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے نہ کہ دہشتگردی کا اور یہ بھی کہ اسلام کی اخلاقی قوت سچائی ہے جس نے اسے آفاقی مذہب بنایا۔ میں اپنے ان تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشتگردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ صوبائی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے۔ ہم صوبے کے امن اور ترقی کے سفر میں رکاوٹ بننے والے تمام تخریبی عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے بلوچستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ بلوچستان کی محرومی کی ایک وجہ نامناسب اور ناکافی ترقیاتی سرمایہ کاری ہے۔ موجودہ حکومت نے بلوچستان کے حقوق کیلئے بھرپور کوشش کی ہیوفاقی محکموں میں بلوچستان کے چھ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ماضی میں بلوچستان میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جس کی بلوچستان کو ضرورت تھی۔ موجودہ حکومت بلوچستان کے قدرتی وسائل کو بہتر طریقے سے بروئے کار لاکر بلوچستان کو دیگر صوبوں کے شانہ بشانہ کھڑا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے۔رقم کا زیادہ حصہ دور دراز کے علاقوں کے عوام کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے خرچ کیا جارہا ہے۔ ہماری صوبائی حکومت نے ایک سال کے قلیل مدت میں صوبے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے کئی ایک اقدامات کئے ہیں۔ ہم نے حال ہی میں ریکوڈک کے تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ریکوڈک منصوبے سے صوبے میں 8ہزار سے 12ہزار تک ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔ اس معاہدے میں بغیر کسی سرمایہ کاری کے بلوچستان کے 25فیصد شئیرز ہیں۔اس معاہدے سے صوبے کو سالانہ اڑھائی سے تین سو ارب تک روپے ملیں گے۔ یہ منصوبہ صوبے کی معاشی خود کفالت کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہصوبائی حکومت کے عوام دوست اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کسان کارڈ، اور گرین ٹریکٹر سکیم کا آغازکیاگیا ہے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیاگیا ہے۔ ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کیلئے صوبے کی سمندری حدود سے غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کیاگیا ہے۔ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کیلئے حکومت نے گرین بوٹ سکیم کا آغاز کیا ہے۔ صوبائی حکومت نیبلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ میں دو ارب روپے کے خطیر فنڈز کا اضافہ کیا ہے۔ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے کسانوں کو بیج، کھاد اور سولر نظام کی بحالی کیلئے 13ارب سے زائد سبسڈی فراہم کی ہے۔ عوام کی عزت نفس کی بحالی کیلئے صوبے سے غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیاگیا ہے۔ بارڈر سے وابستہ عوام کے روزگار کے تحفظ کیلئے بارڈر مارکیٹوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں گرلز کیڈٹ کالجز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ صوبائی حکومت نے صوبے میں جاری تمام احتجاجوں اور دھرنوں کا بات چیت کے ذریعے موثر انداز سے خاتمہ کیا ہے۔ حکومت نے گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن کے 1493 اساتذہ کو مستقل کیا ہے۔ حکومت نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 361ملازمین کی دوبارہ بحالی کے تقرر نامے جاری کئے ہیں۔صوبائی حکومت نے اساتذہ کے دیرینہ مطالبہ ٹائم سکیل، پروموشن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔بلوچستان میں اقتصادی راہداری منصوبہ اور گوادر بندرگاہ کا آپریشنل ہونا اس صوبے کی تقدیر بدل دیگا۔ اس منصوبے سے پاکستان کی معیشت کو سہارا ملے گا اور بلوچستان کے عوام بھی خوشحال ہوں گے آئیے آج ہم اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم تمام سیاسی اختلافات، تعصبات، اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر اپنی توانائیاں وطن عزیز کی ترقی اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کریں گیپاکستان اور بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی اس منزل پر فائز کریں گے جس کا تصور علامہ محمد اقبال نے پیش کیا تھا اور جس کی ابتداء قائد اعظم محمد علی جناح نے کی تھی۔ میں انہیں ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس شاندار تقریب کے انعقاد پر ایف سی بلوچستان نارتھ مبارکباد کی مستحق ہے۔تقریب سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ احمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظم لیڈر تھے۔انہوں نے ہمیں ایک عظیم ملک دیا قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری ایام یہاں گزارے آج کا دن ہمیں اپنے عظیم قائد خراج تحسین پیش کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد پاکستان کے دشمنوں پاکستان کے خلاف بہت سازشیں کیں لیکن پاکستانی قوم نے ہمیشہ ناکام بنادیا،پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمن اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے پاک فوج،فرنٹیر کور اور دیگر سیکورٹی ادارے ملک کی ترقی سلامتی کے ساتھ قدرتی آفات میں بھی صف اول کا کردار کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے