وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ کے علا قے سبزل روڈ پردھماکے کی مذمت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کوئٹہ کے علا قے سبزل روڈ پردھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آئی بی اوز جاری رکھے جائیں،شہر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے علا قے سبزل روڈ پردھماکے میں تین خواتین سمیت چار افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہی۔ انہوں آئی جی پو لیس کو ہدایت کی کہ شہر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے امن کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے خلاف آئی بی اوز جاری رکھے جائیں۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے