نوشکی،پدگ ٹریفک حادثے میں تین افراد اں بحق،3 شدید زخمی

نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)پدگ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ تین افراد اں بحق تین شدید زخمی ہوگئے۔ لیویزفورس کے مطابق اتوارکو مال بردار بس نوشکی سے دالبندین جارہی تھی کہ پدگ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر بس بے قابو ہوکر پہاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں بس میں سوار ساجد ولد جانان،محمد رمضان ولد محمد الیاس، محمد آصف ولد عبدالخالق ساکنان کلی غریب آباد نوشکی جاں بحق ہوگئے جبکہ عمران ولد کرم خان، سعید احمد ولد محمد الیاس، نذیر احمد ولد عبدالخالق ساکنان غریب آباد نوشکی شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز نے جائے وقو عہ پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے