معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے، میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہے وزیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی بہترین طبی سہولیات فوری فراہم کرنے کی ہدایت مزید برآں وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو دھماکہ کے مقام پر امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے۔وزیر داخلہ کی دھماکہ میں زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے