صوبائی وزیر داخلہ کا بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی پر پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ،پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برف باری کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی پر پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کواپنے مشینری کو سٹینڈ بائی رکھیں۔ تاکہ پیشگی اقدامات کیے جاے اورکسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ نیڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو مزید ہدایات دیتے کہا کہ متعلقہ محکموں کیساتھ رابطہ قائم کئے جائیں اور حساس مقامات پر ضروری مشینری و دیگر ایمرجنسی ساز و سامان اور اسٹاف کی موجودگی یقینی بنا ئیں جائے وزیر پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ایمرجنسی سنٹر کے اہلکار 24گھنٹے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں جبکہ کسی بھی جگہ موسم کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کیصورت میں بر وقت اقدامات کیئے جا سکیں۔ اور اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات متعلقہ اداروں کو مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کیلئے اقدامات کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے