سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں سے ملکی سرحدیں محفوظ بنا رہی ہیں، میرعبد القدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت کردوں کے خلاف آپریشن میں ایک سیکورٹی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے شہید سیکورٹی اہلکار کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ایک اور بہادر جوان نے وطن پر جان نثار کر دی۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز دہشت گردو ں کے خلاف کاروائیوں سے ملکی سرحدیں محفوظ بنا رہی ہیں قوم اپنے سیکورٹی اداروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے