سیاسی جنگ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے لڑی جارہی ہے،وزیردفاع

سیالکوٹ(ڈیلی گرین گوادر)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلے سیاسی جنگ ذاتی رابطوں سے لڑی جاتی تھی مگر آج کل سیاسی جنگ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے لڑی جارہی ہے۔

سیالکوٹ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈِیا پر سب کا احترام ہونا چاہئے۔ سوشل میڈیا پر زبان بازاری نہیں سیاسی ہونی چاہئے۔وزیردفاع نے کہا کہ ہم صاف ستھری سیاست کے امین ہیں ،،سیاسی جنگ سیاسی روایات ،وقار اور عزت کے ساتھ لڑنی ہے۔ نواز شریف نے کبھی نازیبا زبان استعمال نہیں کی۔

خواجہ آصف عمران خان پر بھی برس پڑے کہا جس سطح پر مخالفین سیاست کو لے گئے ہیں وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی، مخالفین کہتے ہیں کہ یہ آڈیو ویڈیو چلا کر لوگوں کا اخلاق خراب کر رہے ہیں۔وزیردفاع نے کہا کہ جن لوگوں کی آڈیو چل رہی ہے کیا ان پر کوئی ذمےداری عائد نہیں ہوتی؟ یہ لوگ اس ملک کی سیاست کو کس سطح پر لے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے