دہشت گردی کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں اسلام امن کا درس دیتا ہے ، محمد خان طور اتمانخیل

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے اپنے ایک بیان میں اسلام آباد میں خود کش حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں اسلام امن کا درس دیتا ہے دہشت گرد اسلام کے نام پر ناحق خون بہانے اور خون خرابہ کر کے اسلام کو بد نام کرنے کی مزموم سازش کر رہے ہیں جسکی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسلام آباد جیسے حساس کیپٹل میں خوف وہراس اور بد امنی پیدا کرنے کی کوشش میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونی دیگی اصل میں دہشت گردی کے پی سے شروع ہوئی جسکی روکھتام نہیں کی گئی اور وہ اسلام آباد تک اب پھیل گئی جو کہ وہاں کی حکومت کی نااہلی ہے ہ بلوچستان حکومت دہشت گردوں کو پیغام دینا چا ہتی ہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم سے باز آجائیں انکے سامنے ریاست کسی صورت بے بس نہیں پاکستان ایک پر امن ترقی پسند ملک ہے ہم کسی صورت ملک اور اسلام کے خلاف تمام تر سازشوں ککو ناکام بنا دینگے وفاقی حکومت نے مداخلت کرتے ہوئے بنوں میں بھی تمام دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا اور ہم اسلام آباد میں اسکا خاتمہ کر دینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کے جانب لیجانے اور مہنگائی و بد امنی سے عوام کو نجات دلانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک صرف عمران خان ملک کے نازک ترین صورتحال میں اپنا احتجاج بند کرکے ملک کے استحکام کیلئے اپوزیشن کا کردار ادا کریں ملک قائم رہے گا تو ہم اسمیں سیاست کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے تمام قومی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ پھر دہشت گردی اور خانہ جنگی کا شکار بنانے والوں کے خلاف ایک آواز اور متحد ہوکر اسکا مقابلہ کریں حکومت دہشت گردی کی تازہ لہر پر تما سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر اہم فیصلے کریگی ہماری کوشش ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کیا جائے ہما ہے انہوں نے افغان حکومت سے بھی اپیل کہ وہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی میں ملوث ٹی ٹی پی کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں اور انکے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر افغان قیادت اور پاکستان کے درمیان حالات خراب ہپوسکتے ہیں جسکی ذ مہ داری طالبان حکومت پر عائد ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے