بلوچستان بم دھماکوں سے گونج اٹھا،1 شخص جاں بحق،16 زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے 8 دھماکوں سے گونج اٹھے،1 شخص جاں بحق،16 زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک ہی روز میں 8بم دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ میں تین جبکہ خضدار، حب، کوہلو، قلات، تربت میں ایک، ایک بم دھماکہ ہوا جس کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔بلوچستان بم دھماکوں سے گونج اٹھا۔ یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔ 2 دھماکے کوئٹہ جبکہ خضدار ، تربت، اور صنعتی شہر حب میں ا بھی دھماکے ہوئے۔بلوچستان کے علاقےحب میں صدر تھانے کے سامنے دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے، اس کے علاوہ کوئٹہ میں سٹلائٹ ٹاون کے علاقے چالو باوڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پولیس پر دستی پھینکا، پولیس ناکے پر دستی بم حملہ میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت8 افراد زخمی ہوئے۔علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ میں بھی دستی بم دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے،اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ ہو گیا،حملہ الفیصل چوک کے قریب کیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس کے علاوہ تربت میں دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے