اسلام آباد دھماکے کے شہدا کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد دھماکے کے دو شہدا کو فی کس ایک کروڑ روپے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔حکومت نے اسلام آباد کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار اور دوسرے شہید شہری کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے شہدا کےلیےامدادی پیکج کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

وزیراعظم نے شہید ہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسین کےلواحقین کو شہدا پیکج اور شہید ٹیکسی ڈرائیور کے لواحقین کو بھی ایک کروڑ کا فنانشل پیکج دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت داخلہ کو شہدا کے لواحقین کے لئے اعلان کردہ رقم کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔23 دسمبر کو اسلام آباد کے آئی ٹین میں خود دھماکا ہوا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید جب کہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اے ایس آئی رضا حسن، ہیڈ کانسٹیبل یوسف، کانسٹیبل حنیف اور بلال کے بیان قلمبند کرلئے گئے ہیں، اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کانسٹیبل حنیف نے اپنے بیان میں بتایا کہ آئی جے پی روڈ سے پیلی ٹیکسی اسلام آباد میں داخل ہوئی، جس میں ڈرائیور کےعلاوہ پچھلی سیٹ پر لمبے بالوں والا شخص بیٹھا تھا جو حلیےسے افغان لگتا تھا۔ ایگل اسکواڈ والوں کے آگے آنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے