چمن،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکارجاں بحق

چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن میں کالج روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔بلوچستان کے ضلع چمن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز کے اہلکار کو جاں بحق کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کالج روڈ پر پیش آیا، جب کہ لیویزاہلکار ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پر گھرجارہا تھا، کہ مسلح افراد نے اہلکار پر فائرنگ کردی، اور اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، جب کہ علاقے کا سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے