نیشنل پارٹی نے اڑھائی سالہ دور اقتدارمیں تعلیمی بجٹ کو 4فیصد سے بڑھاکر24فیصد کیا ،میر کبیر احمد محمد شہی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ مسائل کے حل‘ترقی اورخوشحالی کیلئے ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو نہ صرف بہتربلکہ بہترین کرناہوگااس کے بغیر کوئی راستہ نہیں ویمن یونیورسٹی سمیت تمام اعلیٰ اداروں کومشکلات سے نجات دلانے کیلئے نیشنل پارٹی اپنا مثبت کردارہرسطح پر کردارکرے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے محمدشہی ہاؤس کوئٹہ میں وومن یونیورسٹی کے اساتذ‘انتظامیہ افسران اورملازمین کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا وفد نے سابق سینیٹر کو بتایاکہ سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی میں بدانتظامی عروج پر ہے سینارٹی کوہرسطح پر پامال کیاجارہاہے جس کے نتیجے میں طالبات کی تعداد 13ہزار سے کم ہوکر پانچ ہزار کے قریب رہ گئی ہیاساتذہ‘ملازمین اور طالبات کاکوئی پرسان حال نہیں میرکبیر نیمسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی نے اڑھائی سالہ دور اقتدارمیں تعلیمی بجٹ کو 4فیصد سے بڑھاکر24فیصد کیا چھ جامعات تین میڈیکل کالجز قائم کیں وومن یونیورسٹی بلوچستان میں طالبات کی واحد اعلیٰ تعلیمی درس گاہ ہے جو کو کسی صورت بدانتظامی کی نذر ہونے نہیں دینگے طالبات کی تعداد میں اضافے کی بجائے کمی یقیناً ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے اس موقع پر نیشنل پارٹی خواتین کی صوبائی سیکرٹری کلثوم بلوچ‘ سعدیہ بادینی جلیل ایڈووکیٹ ودیگربھی موجود تھے۔