مولانا ہدایت الرحمن سے ملاقات کر کے گوادر کے مسائل جلداز جلد حل کریں گے،میر ضیاء لانگو

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت بلو چستان عوام کے مسائل حل کر نے کے لئے کوشاں ہے، مولانا ہدایت الرحمن سے ملاقات کر کے گوادر کے مسائل جلداز جلد حل کریں گے،گوادر تر قیا تی شہر بننے جا رہا ہے ہم نہیں چاہتے کہ وہاں کسی قسم کا خلل پیدا ہو اور غیر ملکی اپنے کاروبار اور خود کو غیر محفوظ سمجھے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی شروع دن سے کو شش ہے کہ افہام و تفہیم کی فضا ء میں لوگوں کے مسائل ہوں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو گوادر میں صوبائی وزیر عبدالرشید بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس اور اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ حق دو تحریک کے مطالبات گوادر کے عوام کاجائز حق ہے، حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور ہو چکے ہیں لیکن چند ایسے مطالبات ہیں جن کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کے عوام کو در پیش مسائل کے حل کے وفا قی حکومت اور ایران کے حکام سے بات چیت کر نی ہے جس کے لئے وقت در کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کی ہدایت پر مولانا ہدا یت الرحمن سے مذاکرات کی کامیابی اوردھرنے و احتجاج کے پرامن خاتمے کے عزم کے ساتھ گوادر آئے ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کرے، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو عوام کے مسائل کو حل کر نے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال وزیر اعلیٰ بلو چستان نے خود آکر حق دو تحریک کا دھر نا ختم کروایا اور اب بھی سر کاری وفود مظاہرین سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن سے ملاقات کر کے اگر مناسب ہوا تو گوادر کے مسائل اسی وقت حل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو اگر مسئلہ درپیش ہے تو حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسائل کو حل کرے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی مسئلہ پر ہمیں ایران اور وفا قی حکومت سے رابطہ کرنا پڑا تو باشعور عوام کو چاہئے ہمیں وقت دے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ مسائل کو حل کر تے ہوئے دھرنا ختم کروائیں، گوادر تر قیا تی شہر بننے جا رہا ہے ہم نہیں چاہتے کہ وہاں کسی قسم کے خلل پیدا ہو اور غیر ملکی اپنے کاروبار اور خود کو غیر محفوظ سمجھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پہلے بھی مولانا ہدایت الرحمان سے کھلے ذہن اور خو ش نیتی سے مزکرات کئے اور اب کرینگے مطالبات کے حل کے مینڈیٹ کے ساتھ بات چیت کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج اور دھرنے مسائل کا حل نہ پہلے تھے اور نہ ہی آئندہ ہو سکتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کی شروع دن سے کو شش ہے کہ افہام و تفہیم کی فضا ء میں لوگوں کے مسائل ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت نے بہت سے احتجاج اور دھرنے بات چیت کے زریعہ ختم کرائے امید ہے کہ حق دو تحریک کے رہنما ہماری بات سنیں گے اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ بھی کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے